ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور پریش میستا کی موت کا معاملہ؛ وہاٹس ایپ پراشتعال انگیز افواہیں پھیلانے کے الزام میں ہائی اسکول ٹیچر گرفتار

ہوناور پریش میستا کی موت کا معاملہ؛ وہاٹس ایپ پراشتعال انگیز افواہیں پھیلانے کے الزام میں ہائی اسکول ٹیچر گرفتار

Wed, 13 Dec 2017 20:29:04    S.O. News Service

کمٹہ 13؍دسمبر(ایس او نیوز) ہوناور فساد کے پس منظر میں سوشیل میڈیا اور خاص کر وہاٹس ایپ پر افواہیں پھیلا کر ماحول خراب کرنے کے الزام میں کاروار کے ایک ہائی اسکول ٹیچر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار شخص کا نام تمپّا نائک ہے جوچنڈیا کے نیو پاپولر اسکول میں فیزیکل انسٹرکٹر ہے۔ اس نے مبینہ طور پر فسادات کے پس منظر میں ہندوؤں کی حمایت میں مختلف پیغامات، اشتعال انگیز جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلائی تھیں۔گرفتاری کے بعد تمپا نائک کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اس کو 21دسمبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیاہے۔


Share: